29 دسمبر، 2017، 11:55 PM

ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کا اتفاق

ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کا اتفاق

امریکی وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل نے 4 کمیٹیاں تشکیل دینے پراتفاق کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل نے 4 کمیٹیاں تشکیل دینے پراتفاق کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے 4 کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ ان کمیٹیوں کا کام ایران کے اندر عدم استحکام پیدا کرنا ، ایران کے جوہری پروگرام پر ، ایران کے میزائل سسٹم پر اور شام و لبنان میں ایران کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شامل ہے ۔ کل اسرائیل کے چینل 10 نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل  خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو کم کرنے اور مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دینے پر متفق ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں امریکہ کو اس کے عرب اتحادیوں کی حمایت بھی حاصل ہے جس ميں سعودی عرب سرفہرست ہے۔

News ID 1877688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha